پاکستان

عجیب و غریب اعلانات’ وزیراعلیٰ سندھ پنجاب حکومت پر برس پڑے

انہیں نہیں پتا لوگ ٹی وی پر آنے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں، ہم کام بتانے سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی (کھوج نیوز) عجیب و غریب اعلانات ، وزیراعلیٰ سندھ پنجاب حکومت پر برس پڑے اور تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ایسے اعلانات سے ہم پریشانی میں آ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتا لوگ ٹی وی پر آنے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں، ہم کام بتانے سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شکر ہے وفاقی حکومت نے کراچی کے تینوں اسپتالوں کو دیکھنا چھوڑ دیا ہے، بجٹ ہم دے رہے ہیں،کنٹرول وفاق کا نہیں ہوسکتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ اعلان کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button