پاکستان

عدالتی حکم عدولی، عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی، عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) عدالتی حکم عدولی کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے خطرے کی گھنٹی بج گئی کیونکہ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نہ دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار نہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button