عدالتی سوالوں کےجواب داخل نہیں کرائے،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت ملتوی
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشری بی بی بھی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل آئیں ، تاہم ملزمان کی جانب سے عدالتی سوالناموں پر جواب جمع نہیں کرایا گیا
راولپنڈی(کھوج نیوز)ملزمان نے عدالتی سوالوں کے جواب داخل نہیں کرائے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی،رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت بدھ تک ملتوی ہوگی، ملزمان کی جانب سے عدالتی سوالناموں پر جواب جمع نہیں کرایا گیا ۔اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشری بی بی بھی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل آئیں ، تاہم ملزمان کی جانب سے عدالتی سوالناموں پر جواب جمع نہیں کرایا گیا ۔
دوران سماعت وکلا صفائی نے مقف اپنایا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پہلے ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ کیا جائے ۔نیب وکلا کا کہنا تھا ہائیکورٹ کا ایسا کوئی آرڈر تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ، ملزمان عدالت میں موجود ہیں ان کے 342 کے بیان ریکارڈ کیے جائیں ۔وکلا صفائی نے کہا ہائیکورٹ کے احکامات موصول ہونے تک سماعت ملتوی کی جائے اور سوالنامے کیجوابات کیلئے بھی 14 دن کا قت چاہیئے ۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت 2 روز کیلئے یعنی 13 نومبر تک ملتوی کر دی ۔