پاکستان
عدالت نے پی ٹی آئی کےکئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت کرتےہوئےفیصلہ سنایا۔ عدالت نےتھانہ گلبرگ اوردیگرمقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کیےہیں
لاہور(کھوج نیوز) لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کےکئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت کرتےہوئےفیصلہ سنایا۔ عدالت نےتھانہ گلبرگ اوردیگرمقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کیےہیں۔
عدالت نےمراد سعید،میاں اسلم اقبال،حماداظہر،فرحت عباس،واثق قیوم، زبیرنیازی اورحامد رضا گیلانی کےناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے 7 نومبرتک ملزمان کوگرفتارکر کےپیش کرنےکا حکم دیا ہے۔