پاکستان

عدالت پاکستان تحریک انصاف پر مہربان، رؤف حسن کو آزادی کا پروانہ جاری

عدالت نے انٹرنیٹ پر دہشتگردی سے متعلق انفارمیشن بنانے، پھیلانے اور دھماکے کے کیس کی سماعت کے دوران حسن رؤف کی ضمانت منظور کر لی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عدالت پاکستان تحریک انصاف پر مہربان، اسلام کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رؤف حسن کے لئے آزادی کا پروانہ جاری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی پیکا ایکٹ عدالت کے جج عباس شاہ نے رؤف حسن کے خلاف انٹرنیٹ پر دہشتگردی سے متعلق انفارمیشن بنانے، پھیلانے اور دھماکے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی وکیل علی بخاری، مرزا عاصم بیگ اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں کیس کے دوران علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وقاص جنجوعہ کیانکشاف پرمقدمہ ہوا، پورا کیس ایک بیان پر ہے، 3 خواتین کی ضمانت ہو چکی، 9 افراد کی درخواست ضمانت عدالت کے سامنے ہے، 9 ملزمان تنخواہ دار ملازم ہیں جن کا الزام سے اور نہ رف حسن سے کوئی تعلق ہے، رف حسن کو تو فی الحال چھوڑیں،8 نوکری پیشہ افراد نیملک کو کیا نقصان پہنچایا؟ ریاست کیا ہے؟ قانون اور آئین کے مطابق ریاست عوام ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رف حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں پیکاایکٹ کے تحت درج مقدمے میں رہاکرنے کا حکم دیا۔ پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود رف حسن کی آج رہائی ممکن نہیں، وہ انسداددِہشتگردی عدالت کی جانب سے دو روزکیریمانڈ پرسی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے پی ٹی آئی کارکنان کے ٹوئٹس پڑھ کر پیکا ایکٹ عدالت میں سنائے اور کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ میں سب کا کردار واضح کیا گیا ہے، گروپ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پیسوں کے عوض بیانیہ بناتے ہیں اوردنیا میں پھیلایا جاتا ہے، رف حسن پر تمام سیکشنز لگتے ہیں اور سیکشن 10 ناقابل ضمانت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button