پاکستان

عدلیہ تضحیک کیس، اسد طور کی ایف آئی اے حراست کے دوران بھوک ہڑتال

انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو بلے کے نشان سے محروم کرنے کے پر اسد طور کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بد نیتی پر مبنی مہم کے الزامات کے تحت گزشتہ روز گرفتار کرلیا تھا

لاہور(کھوج نیوز) معروف یوٹیوبر اسد طور کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایف آئی اے حراست کے دوران بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے اس بھوک ہڑتال کو 36 گھنٹے گزر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعلی عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں گرفتار صحافی اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے گرفتار اسد طور کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے فیصلہ سناتے ہوئے اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ قبل ازیں ایف آئی اے نے اسد طور کو انتخابات سے قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کے نشان سے محروم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اعلی عدلیہ کے خلاف بد نیتی پر مبنی مہم کے الزامات کے تحت گزشتہ روز گرفتار کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button