پاکستان

عطاء تارڑ نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے باہر احتجاج کرنیوالوں کو شر پسند عناصر قرار دیدیا

یہ آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر کو رہاکیا جائے تو پاکستان کو امداد دیں، قوم کو کہتے تھے امریکا نے سازش کی، اب امریکا میں بیٹھ کر مظاہرہ کررہے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے باہر احتجاج کرنے والوں کو شرپسند عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کرنے سے ملک کا نام بدنام ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ملک اس لیے نہیں بنایاگیا تھا جس ایجنڈے پرآج تحریک انصاف چل رہی ہے، ہم نے تو میثاق معیشت کی بات تب کی تھی جب اپوزیشن میں تھے، ہم مسائل پیدا کرنے کے لئے نہیں، مسائل کے حل کے لیے آئے ہیں، عوام نے ہمیں مسائل کے حل کے لئے ایوان میں بھیجا ہے۔اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں۔ عطا تارڑ کاکہنا تھاکہ مٹھی بھرشرپسند عناصر نے امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے باہراحتجاج کیا، یہ آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر کو رہاکیا جائے تو پاکستان کو امداد دیں، قوم کو کہتے تھے امریکا نے سازش کی، اب امریکا میں بیٹھ کر مظاہرہ کررہے ہیں، 9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button