عظمیٰ بخاری کا گورنر پنجاب کے بیان پر سب کی بولتی بند کر دینا والا ردعمل
گورنر کابینہ کے فیصلوں کو مسترد کرنے کا مجاز نہیں ہوتا' سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے تحریک انصاف نامی جماعت موجود ہے : عظمی بخاری کا جواب
لاہور(کھوج نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سلیکشن کمیٹی کی منظوری کابینہ نے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں آپکو معلوم ہونا چاہیے کابینہ کے فیصلوں کی اہمیت کیا ہوتی ہے’ سلیکشن کمیٹی نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر تعیناتی کے خواہشمند تمام امیدواروں کے انٹرویو کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے اہل،سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام بطور وائس چانسلر تجویز کیے ہیں’ گورنر کا کام پنجاب اسمبلی اور کابینہ کے اقدامات اور فیصلوں پر مہر لگانا ہوتا ہے۔ عظمی بخاری کا کہ مزید کہنا تھا کہ گورنر کابینہ کے فیصلوں کو مسترد کرنے کا مجاز نہیں ہوتا’ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے تحریک انصاف نامی جماعت موجود ہے اور آپ اپوزیشن کا رول ادا کرنے کی بجائے گورنرشپ کو آئینی عہدے تک محدود رہنے دیں۔