پاکستان

علی امین کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان، عمران خان بھی بول پڑے

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین کے پاؤں پکڑنے چاہیے کہ خدا کے واسطے جا کرافغانستان سے بات کرو، بات چیت کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: عمران خان

راولپنڈی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان بھی بول پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کے بیان کی حمایت کردی۔ ان کا کہنا تھاکہ انہیں علی امین کے پاں پکڑنے چاہیے کہ خدا کے واسطے جا کرافغانستان سیبات کرو، بات چیت کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کے ہوتے صوبائی حکومت کیسے دوسرے ملک سے براہ راست بات کرسکتی ہے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ دفتر خارجہ کو چھوڑو خیبر پختونخوا دہشتگردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہے، بلاول جب وزیر خارجہ تھا تو وہ افغانستان تک نہیں گیا، خیبر پختونخوا میں پولیس کے کتنے لوگ شہید ہو چکے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں، وفاق خود کہہ رہا ہے کہ کراس بارڈر دہشتگردی ہے تو وفاق نے پھر اب تک کیا کیا؟ علی امین گنڈا پور نے جانے کی بات کی ہے، علی امین گنڈا پور یہ نہیں کہا کہ جا رہا ہوں، اس نے کوئی ٹائم تو فکس نہیں کیا، علی امین گنڈا پور نے کون سی غلط بات کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افغانستان سے تعلقات درست نہیں کریں گے دہشتگردی میں پھنسے رہیں گے، سب سے کم دہشت گردی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی، اگر کوئی دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس سے تعاون کریں، علی امین ملک کے فائدے کی بات کر رہا ہیخدانخواستہ ملک کے خلاف نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پولیس اہلکار بغاوت پر اترے ہوئے ہیں ہر جگہ پولیس احتجاج کر رہی ہے، 24 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہونا چاہیے، دہشت گردی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملکی معیشت چوک ہو جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button