پاکستان
علی امین گنڈاپورجلسےجلوس اوراحتجاجی مظاہروں کے وزیراعلیٰ بن کر رہ گئے،خیبرپختونخوا "گوڈے گوڈے”قرضوں میں ڈوب گیا
اس وقت خیبرپختونخوا کے ذمہ میں واجب الادا قرض کا حجم 2555 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے
پشاور(کھوج نیوز)علی امین گنڈاپورجلسےجلوس اوراحتجاجی مظاہروں کے وزیراعلیٰ بن کر رہ گئے،خیبرپختونخوا "گوڈے گوڈے”قرضوں میں ڈوب گیا۔ صوبہ خیبرپختونخوا کا قرضہ آسمان کی بلندیوں کو چھونےلگا جس کی وجہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے جلسے جلوس اور احتجاجی تحریکوں میں شرکت کرنا بتائی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبہ کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات حل کرنے کی بجائے بانی پی ٹی آئی کے حق میں جلسے جلوس کرنے اور احتجاجی تحریک چلانے پر وقت ضائع کررہے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا کے ذمہ میں واجب الادا قرض کا حجم 2555 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبہ کے سرکاری وسائل جلسے جلوسوں کے لئے بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔