علی امین گنڈاپورکا جلوس،وزیراعظم شہبازشریف کی چھٹی،مارشل لاء کی بازگشت،سیاسی میدان میں بڑی ہلچل
حفیظاللہ نیازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کپ علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کا اپنا آدمی ہے،اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے بیشتر اراکین اسمبلی اور رہنما اسٹیبلشمنٹ سے ہدایات لیکر چلتے ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز)علی امین گنڈاپورکا جلوس،وزیراعظم شہبازشریف کی چھٹی،مارشل لاء کی بازگشت،سیاسی میدان میں بڑی ہلچل شروع ہوگئی۔ معروف صحافی اور تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے مارشل لاء لگنےکا خدشہ ظاہرکردیا۔کھوج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی پہلے سے کہیں زیادہ مضوط ہو جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ ویسے بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو چاہتے ہیں کہ کسی بھی قیمت پر عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست رابطے میں آجائیں ۔
حفیظاللہ نیازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کپ علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کا اپنا آدمی ہے،اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے بیشتر اراکین اسمبلی اور رہنما اسٹیبلشمنٹ سے ہدایات لیکر چلتے ہیں ۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جس دن اسٹیبلشمنٹ چاہے گی اوروزیراعظم شہبازشریف کو گھر بھیجنا مقصد ہوا تو وہ سب سے پہلے وزیراعلیٰ کے پی کے کو حکم دیں گے کہ وہ کے پی سے جلوس لیکر نکلے وہ ہزاروں لوگ لیکر نکلے گا اور اسٹیبلشمنٹ شہبازشریف کو گھر بھیج کر مارشل لاء لگا دے گی۔