پاکستان

علی امین گنڈاپورکس حثیت میں افغانستان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں؟وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھا دیا

وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہےکہ ڈرامے بازی بند کریں علی امین گنڈاپور اپنے بیان میں بتا چکا ہے وہ افغانستان سے کیوں بات کرنے جا رہا ہے

لاہور (کھوج نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہےکہ ڈرامے بازی بند کریں علی امین گنڈاپور اپنے بیان میں بتا چکا ہے وہ افغانستان سے کیوں بات کرنے جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے خود کہا میں وفاق اور اس کی خارجہ پالیسی کو کچھ نہیں سمجھتا۔ یہ بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ کے پی کے کا وزیراعلٰی کہتا ہے میں اپنی مرضی کے فیصلےکروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نےکہا کہ اپنے نالائق وزیراعلٰی کو بتائیں کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی وفاق بناتا صوبے نہیں۔ اپنے صوبےکی بہتری کے لیے سفیروں سے ملاقات کرنا اچھی بات ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ غیر ملکی دوروں پر جانا وفاق کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔  کسی صوبے کے وزیراعلٰی کا ازخود ملکی پالیسی کے خلاف  بات کرنا اینٹی سٹیٹ جانے کے مترادف ہے۔ دوسرے ملک کے نمائندوں کے ساتھ کسی صوبے کے وزیراعلٰی کا وفاق کو بائی پاس کرکے ملنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ہمیں نظر آرہا ہے آپ لوگ کس ایجنڈے پر چل رہے ہیں،  ہم نے آنکھیں بند نہیں کی ہوئیں۔ قوم بھی آپکا ڈبل سٹینڈرڈ اور مکاریاں جان چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button