پاکستان

علی امین گنڈاپورکو اس کی جماعت کے لوگ ہی مسٹر 10 پرسنٹ کےلقب دے رہے ہیں،عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسٹیبلشمنٹ کو دھمکیاں دیتے دوسری طرف معافیاں مانگتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلی دوسرے صوبے پر چڑھائی کی باتیں کر کے بغاوت کو ہوا دے رہا ہے، پہلی ناکام بغاوت کے ثمرات ابھی تک ملک اور ان کی جماعت بھگت رہے ہیں: عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے متعلق غلاظت بکنے سے قبل اپنے گھر کی خواتین کا ہی خیال کر لیتے، انھوں نے کہا کہ سیاسی میدان اور کارکردگی میں مریم نواز کا مقابلہ کرنے کی بجائے ذاتیات پر حملے کرکے ہیرو بنتے شرم آنی چاہیے: عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز مخالفین کی بجائے صوبے کے 11 کروڑ عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی شیطانی سوچ صوبوں کو آپس میں لڑوانا ہے۔ صوبائیت اور لسانی کارڈ اڈیالہ جیل کے قیدی کے اپنے گلے پڑیں گے:

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دن کے وقت یہ لوگ بھیڑیے بنتے رات کو لومڑی کی طرح معافیاں مانگتے اور پاؤں پکڑتے ہیں: پاکستان میں پچھلے چھ سالوں میں جو بھی ترقی کی راہ میں رخنے ڈالے گئے وہ ایک ہی جماعت نے ڈالے، جس صوبے میں ان کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں بے روزگاری، غربت اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ خیبر پختونخواہ حکومت کو چار کروڑ پختونوں کی بجائے ایک مکار اور بدیانت شخص کی فکر ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسٹیبلشمنٹ کو دھمکیاں دیتے دوسری طرف معافیاں مانگتے ہیں،یہ انکی اوقات ہے کے پی اسمبلی میں وزیراعلی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں علی امین گنڈاپور کو اس کی جماعت کے لوگ ہی مسٹر 10 پرسنٹ کے لقب دے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی شہید بننے کے لیے سیاسی خودکشیاں کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button