پاکستان
علی امین گنڈاپورکی مبینہ گمشدگی،پی ٹی آئی کارکنان کے پی اسمبلی گیلری میں داخل ہوگئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج بھی کیا۔ کارکنان ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور گیٹ توڑ دیا
پشاور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مبینہ گمشدگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کے پی اسمبلی گیلری میں داخل ہوگئے، ایوان میں اراکین اسمبلی موجود نہیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج بھی کیا۔ کارکنان ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور گیٹ توڑ دیا۔
ضلعی صدر پی ٹی آئی عرفان سلیم کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کارکنان نے وزیر اعلیٰ علی امین کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی ہال کے سامنے مظاہرین نے وزیراعلیٰ کے پی کی رہائی کیلئے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب علی امین گنڈاپور کی گمشدگی پر قانونی مشاورت سے متعلق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔