علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے منصب سےنا ہٹایا گیا تو؟پی ٹی آئی کے پی کے میں بغاوت
خیبرپختوخوا کے 20 سے زائد اراکین اسمبلی نے صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف بغاوت کردی
پشاور(کھوج نیوز) خیبرپختوخوا کے 20 سے زائد اراکین اسمبلی نے صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف بغاوت کردی۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی روز سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 20 سے زائد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے شدید الفاظ میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی وجہ سے ناصرف صوبے کے منتخب عوامی نمائندوں کے کام رکے ہوئے ہیں بلکہ ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے پارٹی کی بھی بہت زیادہ بدنامی ہو رہی ہے۔۔
باغی اراکین نےاعتراض اُٹھایا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنےمن پسند افراد اوررشتےداروں کو سرکاری عہدوں سے نوازرہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں ان کےخلاف غم وغصہ پایا جاتا ہے۔باغی اراکین نےمزید کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے منصب سےنا ہٹایا گیا تو وہ پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرلیں گے۔