پاکستان
علی امین گنڈاپور کےپی ہاؤس سےنکل کر رات بھرکہاں غائب رہے؟عمرایوب نےکہانی کھول کر رکھ دی
عمرایوب نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے تک کہاں غائب رہے اورانھوں نےکس کےساتھ کھانا کھایا پارٹی قیادت کو سب کچھ معلوم ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)علی امین گنڈاپور کےپی ہاؤس سےنکل کر رات بھرکہاں غائب رہے؟عمرایوب نےکہانی کھول کر رکھ دی ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےاہم رہنما عمرایوب نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے تک کہاں غائب رہے اورانھوں نےکس کےساتھ کھانا کھایا پارٹی قیادت کو سب کچھ معلوم ہے ۔عمر ایوب نےکہا کہ علی امین گنڈا پورکے پی ہاؤس اسلام آباد سے میری رہائش گاہ ہری پور پر پہنچے اور رات مرے ہی گھر پرگزاری اور ہمارے ساتھ ہی کھانا کھایا۔