پاکستان

علی امین گنڈا پور نے کارکنوں کو برہان انٹرچینج سے ہی واپس روانہ ہونے کا کیوں کہا؟

پنڈی میں وقت ختم تو اب یہی احتجاج کرینگے، بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی احتجاج کا وقت ختم ہوا، بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے: علی امین گنڈا پور کا کارکنوں سے خطاب

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں کو برہان انٹرچینج سے ہی واپس پشاور روانہ ہونے کا کیوں کہا؟ اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آنے پر سب خاموش ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ پنڈی میں وقت ختم ہے تو اب یہی احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی احتجاج کا وقت ختم ہوا، بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے،یہ تحریک جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو اڈیالہ تک جائیں گے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کی واپسی کے اعلان پر شدید احتجاج کیا اور ارکان اسمبلی اور وزرا کے گاڑیوں کا گھیرا کرلیا۔ کارکنوں نے کہا کہ احتجاج کرکے واپس جائیں گے۔

وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے برہان انٹرچینج سے ہی کارکنوں کو واپسی کی ہدایت کردی۔انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا نے ثابت کیا کہ وہ اول دستہ ہے، یہ حکومت ہمیں آئینی حق نہیں دیتی، پہلے شیلنگ اور پھر فائرنگ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button