پاکستان

علی موسیٰ گیلانی کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، بال بال بچ گئے

حادثے میں محض گاڑیوں کا تصادم ہوا ہے،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: گیلانی خاندان کے قریبی ذرائع کا دعویٰ

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے و سابق رکن قومی اسمبلی موسیٰ گیلانی کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی علی گیلانی کی گاڑی ملتان میں اپنے حلقے کے دورے کے دوران حادثے کا شکار ہوئی۔حیدر گیلانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوٹلہ مہاراں کے قریب حادثے میں خوش قسمتی سے ان کے بھائی اور دیگر افراد محفوظ رہے۔گیلانی خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں محض گاڑیوں کا تصادم ہوا ہے،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button