پاکستان

عمران خان اورپی ٹی آئی کےبغیرملک میں استحکام نہیں آسکتا،شاہ محمود قریشی کی پُرزور وضاحت

پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ کسی کو برا لگے یا اچھا، بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں، ان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا

لاہور(کھوج نیوز)عمران خان اورپی ٹی آئی کےبغیرملک میں استحکام نہیں آسکتا،شاہ محمود قریشی کی پُرزور وضاحت،رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ کسی کو برا لگے یا اچھا، بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں، ان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں 39 سال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، ایک سال میں مجھ پر درجنوں مقدمات ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا، اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھے، ایک دوسرے کو غدار، غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button