پاکستان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بریت کے باوجود رہائی نصیب نہ ہوئی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو نئے کیس میں گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں
راولپنڈی (کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بریت کے باوجود رہائی نصیب نہ ہوئی، قومی احتساب بیورو (نیب) ایک بار پھر ان کی رہائی کے درمیان میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ روبکار جاری ہونے کے بعد جیل سے قانونی طور پر رہائی لازمی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے دوبارہ گرفتاری کے ابتدائی قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ جیل رول کے مطابق رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار کیا جائیگا۔ جیل کے دونوں داخلی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری اور پی ٹی آئی کارکن موجود ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے اور ان کی روبکار بھی جاری کی ہے۔