عمران خان اور فیض حمید کے رابطے، شاہ محمود قریشی نے بھی لنکا ڈھا دی
کسی بھی معاملے کی تمام منصوبہ بندی جنرل(ر) فیض حمید کرتے تھے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اس پر عملدرآمد کرواتے ہوئے آمین کہتے تھے: ذرائع
راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے رابطوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے بھی لنکا ڈھا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کے متعلق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے بھی جنرل (ر) فیض حمید کے متعلق تفتیش کی گئی ہے جس میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے تردید کی ہے کہ سانحہ 9مئی سمیت کسی بھی معاملے کی تمام منصوبہ بندی جنرل(ر) فیض حمید کرتے تھے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اس پر عملدرآمد کرواتے ہوئے آمین کہتے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جیل سے اپنی فیملی کے لئے اہم پیغام بھجوایا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے متعلق کوئی بھی بیان نہیں دیا جائے گا۔