پاکستان

عمران خان اپنی 5 عادتیں تبدیل کر لیں تو وزیراعظم بن سکتے ہیں، جاوید چوہدری کا بڑا دعوی

لاہور(کھوج نیوز) چیئرمین حقیقتاً ایک برا انسان ہے؟ اس کا سیدھا اور سادا جواب ہے ہرگز نہیں‘ یہ شخص واقعی ملک کو بدلنا چاہتا ہے لیکن اس میں پانچ خوف ناک خرابیاں ہیں جن کی وجہ سے یہ ہمیشہ مار کھا جاتا ہے‘ یہ مردم شناس نہیں ہے‘ یہ ہمیشہ کم زور‘ بزدل اور منافق لوگوں کو اپنے گرد جمع کر لیتا ہے اور اس کا نتیجہ وہی نکلتا ہے جو اس وقت نکل رہا ہے۔

دوسرا یہ ایک ہی وقت میں سب سے جنگ چھیڑ لیتا ہے‘ فواد چوہدری انھیں بار بار سمجھاتا رہا سر ہم نے اگر سیاست دانوں سے لڑنا ہے تو پھر ہمیں اسٹیبلشمنٹ کو ساتھ رکھنا ہوگا اور ہم نے اگر اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا ہے تو پھر ہمیں سیاست دانوں سے بنا کر رکھنی ہو گی‘ ہم سب سے لڑ کر نہیں جیت سکتے اور خان یہ غلطی کرتارہا‘ تیسرا یہ ضعیف العقیدہ ہے‘ یہ چالیس سال سے جنوں‘ بھوتوں ‘ تعویزوں اور پھونکوں میں پھنسا ہوا ہے اور اﷲ کو یہ فعل قطعاً پسند نہیں‘ چوتھا یہ بے تحاشا بولتا ہے۔

یہ روزانہ قوم سے خطاب کرتا ہے اور اوور ایکسپوژر لیڈر شپ کے لیے اتنا ہی خطرناک ہوتا ہے جتنا لوہے کے لیے زنگ اور پانچواں یہ بے وفا انسان ہے‘ یہ کسی کے ساتھ وفا نہیں کرتا‘ لوگوں کو استعمال کرتا ہے اور پھینک دیتا ہے۔

یہ آج اپنی اس خامی کی وجہ سے اکیلا ہو چکا ہے‘ میرا ذاتی خیال ہے یہ اگر اپنی ان خامیوں پر قابو پا لے اور مردوں کی طرح جیل برداشت کر لے تو یہ واپس بھی آئے گا اور ملک کو بدل کر بھی رکھ دے گا‘ کیوں؟ کیوں کہ لوگ اس پر یقین کرتے ہیں اور یہ دولت آج تک کسی پاکستانی لیڈر کو نصیب نہیں ہوئی لہٰذا میرا چیئرمین اگر آج اپنی ایک ٹانگ پر عقل کی گانٹھ مار لے تو یہ واقعی قائداعظم ثانی ثابت ہو سکتا ہے‘یہ ملک بدل سکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button