پاکستان

عمران خان این آر او چاہتےہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ نہیں دے گی،شیخ رشید کا دعویٰ

 شیخ رشید کا کہنا ہے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ انھیں این آر او نہیں ملے گا

راولپنڈی(کھوج نیوز) عمران خان این آر او چاہتےہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ نہیں دے گی،شیخ رشید کا دعویٰ۔رپورٹ کے مطابق  شیخ رشید کا کہنا ہے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ انھیں این آر او نہیں ملے گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی ٹھیک کہتے ہیں کہ ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ حکومت تو کوئی اور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں اور کھربوں روپے کے ٹیکس لگا دیے ہیں جبکہ لوگ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، مہنگائی کی وجہ سے قربانی بھی بہت کم ہوئی ہے، شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی لیکن تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں، یہاں ایک فرد ہی جماعت ہیں، لوگ سڑک پر آئیں گے اور اس حکومت پر اللہ کہ پھٹکار پڑی ہوئی ہے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسائل حل نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، میرے سیاسی تجزیے کے مطابق ان کو وزیراعظم چاپلوسی کرنے والا چاہیے، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں، وہ کہاں گے جو کہتے تھے 25 ارب سعودی ارب سے آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button