پاکستان
عمران خان باہر آئیں گے یا نہیں؟ ن لیگ کا مستقبل کیا ہے؟ نجم سیٹھی نے بڑا دعویٰ کر دیا
اسلام آباد میں سب کچھ اسٹیبلشمنٹ نے محسن نقوی سے کروایا ، حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں، رانا ثناء اللہ کی باتوں سے پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ میں تعلقات خراب ہوتے ہیں: نجم سیٹھی
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان باہر آئیں یا نہیں؟ مسلم لیگ ن کا مستقبل کیا ہے؟ اس حوالے سے سینئر صحافی نجم سیٹھی نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل واوڈا ہو یا پی ٹی آئی کچھ نہیں ہونے جا رہا ہے ‘ اسٹیبلشمنٹ ن لیگ کے کچھ رہنمائوں سے ناراض ہے جو بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اس سے حکومت کا واسطہ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے سب کچھ محسن نقوی سے کروایا اور رانا ثناء اللہ آتے ہیں تو وہ اور طرح کی بات کرجاتے ہیں جس سے پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلافات بڑھ جاتے ہیں۔