عمران خان تمام سیاسی پارٹیوں سےمذاکرات کرنےپرکیوں تیارہوئے؟
عمران خان کو یقین ہو چکا ہے کہ اب ان کے خلاف 16 ستمبر کے بعد قانونی معاملات میں شدت آجائے گی اور وہ مذید سزاؤں سے صاف بچ نکلنا چاہتے ہیں

اٹک(کھوج نیوز)عمران خان تمام سیاسی پارٹیوں سےمذاکرات کرنےپرکیوں تیارہوئے؟ذرائع کے مطابق عمران خان کو یقین ہو چکا ہے کہ اب ان کے خلاف 16 ستمبر کے بعد قانونی معاملات میں شدت آجائے گی اور وہ مذید سزاؤں سے صاف بچ نکلنا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی لیگل ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
خان سے جیل میں ملاقات کرنے والے وکلا میں انتظارپنجوتھا، شعیب شاہین، نعیم پنجوتھا اور گوہرعلی شامل تھے، اس کے علاوہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرفیصل سلطان بھی اٹک جیل پہنچے تھے۔ بیرسٹر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف ہے ’جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔‘
شعیب شاہین نے کہاکہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اس وقت ملک میں عدالتوں کا کوئی احترام نہیں ہے، ’پی ٹی آئی چیئرمین نے کوئی ڈیل نہیں کی، سابق وزیراعظم روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتے ہیں‘۔
شعین شاہین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف واضح ہے کہ وہ اپنے راستے سے نہیں ہٹیں گے، اور آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ ڈالر بڑھنے سے صرف ان لوگوں کو فائدہ ہوا جن کے اثاثے باہر ہیں۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، مگر صرف عام انتخابات پر بات ہو گی۔
دریں اثنا اپنی ایک ٹوئٹ میں انتظار حسین پنجوتھا نے بھی کہاکہ عمران خان عام انتخابات پر تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔