پاکستان

عمران خان جان چھڑوانے کے لئے عدالتوں سے ترلے منتیں کرنے لگے

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے مجھے فوج کے حوالے نہ کیا جائے بلکہ میرے خلاف جو بھی مقدمات ہیں ان کو عدالتوں میں ہی چلایا جائے

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عدالتی رحم و کرم پر، جان چھڑوانے کے لئے عدالتوں سے ترلے منتیں کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان جو کہ اس وقت اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ کر رہے ہیں لاہور ہائیکورٹ میں ان کے خلاف 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تمام مقدمات پر تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے مجھے فوج کے حوالے نہ کیا جائے بلکہ میرے خلاف جو بھی مقدمات ہیں ان کو عدالتوں میں ہی چلایا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button