پاکستان

عمران خان جیل سے باہر آرہے ہیں نا حکومت کہیں جارہی ہے،نوازشریف کے بیان نے سیاسی حلقوں میں ایک بارپھر ہلچل مچادی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے باہر آرہے ہیں نا حکومت کہیں جارہی ہے جو کچھ پہلے سے طے پا چکا ہے معاملات اسی طرف بڑھ رہے ہیں

مری(کھوج نیوز)عمران خان جیل سے باہر آرہے ہیں نا حکومت کہیں جارہی ہے،نوازشریف کے بیان نے سیاسی حلقوں میں ایک بارپھر ہلچل مچادیہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے باہر آرہے ہیں نا حکومت کہیں جارہی ہے جو کچھ پہلے سے طے پا چکا ہے معاملات اسی طرف بڑھ رہے ہیں ۔میاں نوازشریف نے مری میں اپنی رہائش گاہ پر موجود اہم پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال مکمل کرے گی اور ملک کو معاشی بحران سے بھی نکالنے میں کامیاب ہوگی۔

میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ملک کو مشکل اور کڑے وقت کا سامنا ہے لیکن یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا پاکستان بہت جلد تمام بحرانوں سے باہر نکل آئے گا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ملک کے عوام نے بہت سے غلط تجربات کی وجہ سے پریشانیاں جھیلی ہیں لیکن جلد اچھا وقت آئے گا۔میاں نوازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کا حق رکھتی ہے اور ملک کی اعلیٰ ترین عدالتیں بھی پاریمنٹ میں ہونے والی آئینی ترامیم اور قانون سازی کو روکنے کا اختیار نہیں رکھتیں ،انھوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق صرف اور صرف عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو حاصل ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button