پاکستان
عمران خان سےتنہائی میں ملاقات،بشریٰ بی بی نے عدالت کےدروازے پردستک دیدی
سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنےشوہر، چیئرمین پی ٹی آئی سے تنہائی میں ملاقات کےلیےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی

اڈیالہ(کھوج نیوز)عمران خان سےتنہائی میں ملاقات،بشریٰ بی بی نے عدالت کےدروازے پردستک دیدی، سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنےشوہر، چیئرمین پی ٹی آئی سے تنہائی میں ملاقات کےلیےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔ بشریٰ بی بی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے احکامات دیے جائیں۔