پاکستان

عمران خان سے ملاقات’ علی امین گنڈا پور قافلے سمیت راولپنڈی پہنچ گئے

ٹیکسلا کے علاقے ٹھٹہ خلیل کے مقام پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی' پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کے 8 سو کارکن پنڈی کی حدود میں داخل ہوگئے

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور قافلے سمیت راولپنڈی پہنچ گئے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج کیلئے وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں آنے والا قافلہ راولپنڈی پہنچ گیا،پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کا سلسلہ جاری،پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراو اور شیل اٹھا کر واپس پھینکنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شدید مزاحمت کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین نے پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کے مقام پر رکاوٹوں کو عبور کرلیا۔

ٹیکسلا کے علاقے ٹھٹہ خلیل کے مقام پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کے 8 سو کارکن پنڈی کی حدود میں داخل ہوگئے۔ مرکزی قافلہ پھتر گڑھ کٹی پہاڑی مقام پر رکاوٹیں ہٹا کر راستہ کلیئر کرنے میں مصروف ہے جس کے پیچھے پیدل شرکاپیش قدمی کررہے ہیں۔ 26 نمبر چنگی پر کارکنوں نے ایک کرین اور ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔ آج صبح ہوتے ہی وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا قافلہ ڈی چوک کی طرف بڑھنا شروع ہوا۔ قافلے نے رات برہان انٹرچینج سے متصل علاقے میں گزاری جبکہ قافلے کے شرکا کنٹینر ہٹانے میں مصروف رہے۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں۔ دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button