پاکستان
عمران خان طالبان کے حمایت یافتہ سیاستدان، آکسفورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کر دی
ہمیں ہمیشہ سے اس بات کا علم رہا ہے کہ عمران خان نے جب سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے وہ انتہاء پسند طالبان کی حمایت کرتے رہے ہیں: انتظامیہ آکسفورڈ یونیورسٹی
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ابتدا ہی سے انتہاء پسند طالبان کے حمایت یافتہ رہے ہیں؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا رسمی چانسلر بننے کے لئے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کاغذات بھی جمع کروا دیئے ہیں تاہم اب آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ایک نیا اعلان سامنے آیا ہے جس میں یونیورسٹی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں ہمیشہ سے اس بات کا علم رہا ہے کہ عمران خان نے جب سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے وہ انتہاء پسند طالبان کی حمایت کرتے رہے ہیںاس لئے یہ کہنا کہ وہ چانسلر کا انتخاب لڑ سکیں گے قبل از وقت ہوگا۔