پاکستان
عمران خان نا اہل ہوئے تو شاہ محمود قریشی کا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ ”کھوج نیوز ”سے خصوصی گفتگو
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا تو اس کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کروں گا، شاہ محمود قریشی کی کھوج نیوز سے خصوصی گفتگو

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ”کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا اور وہ نا اہل ہو گئے تو اس کے بعد فیصلہ کروں گا کہ میرا آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بے شمار رہنمائوں نے پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس واقعہ کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ عوام ابھی بھی عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔