پاکستان

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کی کونسی بات مان لی؟ اعزاز سید نے چونکا دینے والی خبر بتا دی

عمران خان کو یہ بتایا گیا تھاہم جلسہ منسوخ کرتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی باتیں مانتے ہیں ان کے اوپر سختی کم ہوگی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا: اعزاز سید کا بیان

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کی کونسی بات مان لی ہے؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار اعزاز سید نے چونکا دینے والی خبر بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار اعزاز سید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا جلسہ عمران خان کی رضامندی سے منسوخ ہوا تھا،آہستہ آہستہ عمران خان کے گرد 9مئی کے معاملات میں گھیر ا تنگ ہورہا ہے،سول عدالتوں سے نتائج نہ آئے تو شاید فوجی عدالتوں میں معاملہ جائے گا۔ انہوںمزید کہا کہ عمران خان کو یہ بتایا گیا تھاہم جلسہ منسوخ کرتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی باتیں مانتے ہیں ان کے اوپر سختی کم ہوگی۔ جوآسانیاں ان کے لیڈر ز نے بتائی تھیں وہ نہ ہوسکیں تو اب عمران خان غصے میں ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کے ذریعے جو کمیونی کیشن رہی ہے ، اگلے سال کے وسط تک نظر نہیں آرہا کہ عمران خان باہر آئیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button