پاکستان

عمران خان نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کر دیا مگر کیوں اور کب؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان تحریک انصاب کے بانی عمران خان نے صحافیوں کو روکے جانے پر ناصرف کمرہ عدالت میں احتجاج کیا بلکہ اڈیالہ جیل میں بھی احتجاج پر ہیں

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کر دیا مگر کیوں اور کب؟ اس حوالے سے بڑی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کمرہ عدالت میں کہنا تھا یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے کہ ریگولر کور کرنے والے صحافیوں کو روکا جا رہا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ جن صحافیوں کو روکا گیا ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے سوال کیا کیا آج پھر جیونیوز کے رپورٹر کو باہر روک دیا گیا؟ جس پر ایک صحافی نے کہا جیو نیوز کے شبیرڈار باہر موجود ہیں، آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت نے صحافیوں کو کوریج میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمرہ عدالت میں موجود صحافی نے عدالت کو بتایا کہ جیو نیوز سمیت پانچ صحافی باہر موجود ہیں جو ریگولر کوریج کرتے ہیں، روکے گئے صحافیوں کی تفصیلات عدالتی عملے کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button