عمران خان نے سینیٹ کی نشستوں کیلئے کونسے امیدوار فائنل کیے؟ پتا چل گیا
سینیٹ انتخاب میں پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید جبکہ پنجاب سے جنرل نشست پر حامد خان، زلفی بخاری اور یاسمین راشد کے نام فائنل کیے گئے
اسلام آباد ( کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سینیٹ کی نشستوں پر ہونے والے انتخاب کے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فائنل کر دیا ہے ، ان کے نا م بھی پتا چل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخاب میں پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید جبکہ پنجاب سے جنرل نشست پر حامد خان، زلفی بخاری اور یاسمین راشد کے نام فائنل کیے گئے ہیں ۔ اسی طرح خیبرپختونخوا سے عائشہ بانو اور روبینہ ناز خواتین کی نشستوں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی اور ارشد حسین امیدوار ہیں اور اسی طرح جنرل نشست سے مراد سعید، فیصل جاوید خان، مرزا محمد آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے تمام امیدواروں کے نام بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کہنے پر کیے گئے ہیں۔