عمران خان کا آرمی چیف کے نام پیغام، رانا ثناء اللہ میدان میں آگئے، بڑا بیان داغ دیا
بانی پی ٹی آئی کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، اس پر کوئی یقین نہیں کرے گا، یہ جال بن رہے ہیں کہ اپنے لیے کوئی راستہ نکال سکیں: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا آرمی چیف کے نام پیغام پر رانا ثناء اللہ نے میدان میں آگئے اور آتے ہی بڑا بیان داغ دیا جس پر نئی بحث شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے سیاسی وعوامی امور کے خصوصی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، اس پر کوئی یقین نہیں کرے گا، یہ جال بن رہے ہیں کہ اپنے لیے کوئی راستہ نکال سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی خود جی ایچ کیو کے باہراحتجاج کی کال دینے کا اعتراف کر چکے ہیں، اس لیے ان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، اس پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔ وہ اب ایک ایسا جال بن رہے ہیں تاکہ اپنے لیے کوئی راستہ نکال سکیں، عمران خان کا پیغام بہت دیر کے بعد سامنے آیا ہے، آرمی چیف، پاک فوج کے خلاف پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا کسی سے ڈھکا چھپا ہے، یہ لوگ اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے اب ایسے بیانات کا سہارا لینے کی کوشش کر رہے ہیں، 9 مئی اور اس کے بعد ان کے بیانات اور پروپیگنڈے کے بعد ان پر کون یقین کرے گا؟