پاکستان

عمران خان کا ایک بار پھر یوٹرن، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر مکر گئے

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے' 8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں کہ ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے: عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ایک بار پھر یوٹرن، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر مکرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں کہ ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button