پاکستان

عمران خان کا باہر آنا نہ ممکن، ایک اور کیس میں گرفتاری کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کوگرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے

لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کا جیل سے باہر آنا نہ ممکن ، کپتان کی ایک اور کیس میں گرفتاری کا حکم نامہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی اور درخواست میں تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی اجازت مانگی گئی تھی۔ جس کے بعد درخواست پر سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کوگرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سنائی جانے والی 3 سال قید کی سزا اٹک جیل میں کاٹ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button