پاکستان

عمران خان کا برا وقت تو اب شروع ہوا، آنے والے دنوں میں کیا ہوگا؟ عوام بھی بول پڑے

عمران خان کا سارا ہنگامہ فیض حمید کو بچانے کے لیے تھا اب ان کے بیان آ رہے ہیں کہ چاہے انسان ہو یا فرشتے مذاکرات کے لیے تیارہیں: سوشل صارفین کا ردعمل

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا برا وقت تو اب شروع ہوا ہے اب آنے والے دنوں میں کیا ہوگا؟ اس حوالے سے عوام بھی بول پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر احمد منصور لکھتے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو سنگین ترین الزامات کے ساتھ چارج شیٹ کیا گیا ہے ان جرائم پر سزائے موت تک ہو سکتی ہے۔ پرویز سندھیلا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تجزیہ کار علی رضا شاف کہتے ہیں کہ فیض حمید 9 مئی پر بھی ریڈار میں آگئے ہیں، سب جانتے ہیں ریاست 9 مئی میں عمران خان کو ماسٹر مائنڈ مانتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اصل خبر یہ ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر عمران خان کا معاملہ بھی ملٹری کورٹ میں جاسکتا ہے اسی لیے پی ٹی آئی مسلسل احتجاج کی کال دے رہی تھی۔ ایک صارف نے لکھا کہ فیض حمید کو آج باقاعدہ چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کا سارا ہنگامہ فیض حمید کو بچانے کے لیے تھا اب ان کے بیان آ رہے ہیں کہ چاہے انسان ہو یا فرشتے مذاکرات کے لیے تیارہیں۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کا اصل برا وقت تو اب شروع ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button