پاکستان

عمران خان کا فوجی عدالتوں سےبچاؤ، جسٹس فائز عیسیٰ انصاف کرپائیں گے؟سوال اُٹھ گیا

قاضی فائزعیسیٰ کو اس وقت سب سے اہم چیلنجزکیا درپیش ہیں۔ اس وقت سب سے برا مسئلہ ان کےلیے عوام کے دل میں عدلیہ کےلیے وہ اعتماد بحال کرانا جوکہ پچھلے کچھ سالوں سے اب ناپید ہوتا جا رہا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران خان کا فوجی عدالتوں سے بچاؤ،اہم ترین چیلنجز کا انبار،کیا 13 ماہ 8 دن کے چیف جسٹس انصاف کرپائیں گے؟بڑا سوام اُٹھ گیا، رپورٹ کےمطابق عمران خان کےمعاملے کو ایک طرف رکھتےہوئےذرا اس بات کا بھی جائزہ اگرلیں کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو اس وقت سب سے اہم چیلنجزکیا درپیش ہیں۔ اس وقت سب سے برا مسئلہ ان کےلیے عوام کے دل میں عدلیہ کےلیے وہ اعتماد بحال کرانا جوکہ پچھلے کچھ سالوں سے اب ناپید ہوتا جا رہا ہے۔

اسی طرح اپنے ساتھی ججز کا اعتماد حاصل کرنا، عدلیہ کا کھویا ہوا وقار واپس لانا کیونکہ پچھلے کچھ عرصے سے عدالتی فیصلوں پر عملردآمد ایک مذاق بن چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جسطرح سابق چیف جسٹسز نے اپنی من مانیوں سے کچھ ججز کو بالکل نظراندازاورکچھ ہم خیال ججز کو ہر اہم مقدمے میں بنچ کا حصہ بنایا ہوا تھا اس روش کو ختم کرکے بینچ کی تشکیل کا ایک مناسب نطام متعارف کرنا اور سب سے اہم سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدموں سے عوام بہت متاثرہوئی ہے امید ہے قاضی صاحب اب عوام کو سستے اور فوری انصاف کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button