عمران خان کا چہرہ نورانی، 4مرتبہ قرآن پاک پڑھ چکے ہیں: علیمہ خان کا دعویٰ
اہلیہ اور دو بہنوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، ملاقات معمول کے مطابق ہوئی: جیل انتظامیہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے اہلیہ اور بہنوں نے ایک اور ملاقات کی ہے ، جیل انتظامیہ نے ملاقات معمول کے مطابق قرار دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور بہنیں عظمی اور علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں ان کی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے بشری بی بی اور دونوں بہنوں کی ملاقات شیڈول کے مطابق ہے۔
علیمہ خان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا چہرہ نورانی ہو چکا ہے انہوں نے جیل میں بیٹھے بیٹھے 4 بار قرآن پاک پڑھ لیا ہے ان کہنا تھا کہ وہ جیل میں پر سکون ہیں ان کو جیل میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ان گناہوں کی سزا مل رہی ہے جو انہوں نے کیے ہی نہیں ہیں۔