پاکستان

عمران خان کوعدالت سےریلیف کیوں نہیں ملا؟ہوش اُڑادینےوالی وجوہات کیا ہیں؟

عدالت نے عمران خان کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا فوری طور پر معطل کرنے کی اپیل مسترد کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف کیوں نہیں ملا ؟ہوش اُڑا دینے والی وجوہات سامنے آگئیں ،رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا فوری طور پر معطل کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کے روبرو کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی اور سسٹم کی بحالی کے لیے قربانیاں دی ہیں، وکلا کو ہراساں کیا جارہا ہے، ملزم کے حق دفاع ختم کرنے کے خلاف اپیل آپ کے سامنے زیر التوا ہے، جب ایک کیس میں حق دفاع کی اپیل زیر التوا ہو تو ماتحت جج کیسے کیس کا فیصلہ سنا سکتا ہے۔ جج نے 2 دن کا انتظار تک نہیں کیا۔ لطیف کھوسہ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف کارروائی کی استدعا کر دی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل آپ حق دفاع ختم کرنے کے خلاف درخواست سنیں گے، ملزم کو سزا ہوچکی ہے اب آپ کیا درخواست سنیں گے؟ ایک ایڈیشنل سیشن جج اگر عدالت کے حکم کی پاسداری نہیں کرے گا تو پھر یہاں کونسا نظام انصاف ہے؟خواجہ حارث روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں ایف آئی اے جانے کے لیے تیار ہوں، اگر ایف آئی اے تفتیش کے مقصد کے لیے مجھے بلا رہی ہے تو مجھے وہاں جانے میں کوئی اعتراض نہیں۔ عمران خان کے وکلا نے توشہ خانہ کیس میں آج ہی سزا معطل کرنے کی استدعا کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button