پاکستان

عمران خان کوکب تک رہائی ملےگی؟دوٹوک اندازمیں بتا دیا گیا

عمران خان کو سائفر اور 9 مئی کے واقعات سمیت 3 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات کا سامنا ہے جس کے لئے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادارے ان سے اٹک جیل میں تفتیش کررہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کے سربراہ کو رہائی کب تک ملے گی ؟مصدقہ ذرائع کے مطابق عمران خان کو سائفر اور 9 مئی کے واقعات سمیت 3 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات کا سامنا ہے جس کے لئے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادارے ان سے اٹک جیل میں تفتیش کررہے ہیں ۔آ ج خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات نے بھی عمران خان سے سائفر کیس کی اٹک جیل میں کیس کی سماعت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اگلے 8 سے 12 ماہ کے عرصہ تک رہا نہیں کئے جائیں گے،اس عرصہ میں زیرسماعت کیسز میں مذید سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان وعدہ معاف گواہ کی حثیت سے پہلے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرواچکے ہیں ،اس لئے عمران خان کی جلد رہائی ممکن نظر نہیں آرہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button