پاکستان

عمران خان کو اڈیالہ جیل کی بجائے اٹک جیل منتقل کیوں کیا گیا؟

عمران خان اڈیالہ جیل کی بجائے اٹک جیل میں منتقل ' جیل جانے والے راستے بیرئیر لگا کر بند ، میڈیا کو بھی روٹس اور جیل قریب آنے سے روک دیا گیا

اٹک(نمائندہ کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بجائے اٹک جیل میں منتقل کیوں کیا گیا؟ بڑی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں واقع ان کے گھر زمان پارک سے پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی شفٹ کیا جانا تھا لیکن ان کو اڈیالہ جیل میں شفٹ کرنے کی بجائے اٹک جیل میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کو پہلے راولپنڈی لے جایا گیا اور پھر وہاں سے واپس اٹک جیل منتقل کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کو سخت سکیورٹی میں منتقل کیا گیا،اٹک جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری تعینات ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل جانے والے راستے بیریئر لگا کربند کر دیئے گئے،میڈیا کو بھی روٹس اور جیل کے قریب آنے سے روک دیا گیا، ذرائع کاکہنا ہے کہ اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button