پاکستان

عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا’ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بھی خیر باد کہہ دیا

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیاجبکہ قومی اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ کا امکان ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ، سلمان اکرم راجہ کے بعد سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بھی ان کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ صاحبزادہ حامدرضا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دینے کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے قومی اسمبلی سے استعفیٰ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظرپارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث مستعفی ہونیکا فیصلہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد صاحبزادہ حامد رضا کو پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button