پاکستان

عمران خان کو بچانے کیلئے بشریٰ بی بی کی اہم شخصیت سے خفیہ ملاقات’ حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اسلام آباد کے ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے ان سے این آر او مانگا ہے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بچانے کے لئے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد کے ہوٹل میں اہم شخصیت سے خفیہ ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اسلام آباد کے ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے ان سے این آر او مانگا ہے۔ عمران خان کی سزا منتقلی پر رد عمل میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ کیا عمران خان کی سزا معطلی بشری بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟ بشری بی بی نے اسلامی ملک کی اہم شخصیت کو یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک سے باہر جانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے اور اب وہ این آر اور مانگ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button