عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، ضمانت کی 9درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کورٹ کا عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بڑا ریلیف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔ عمران خان نے اپنی درخواستوں میں کہا تھا کہ 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں ۔ان 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے اور متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے۔