پاکستان
عمران خان کو سزا کیوں ہوئی؟ احسن اقبال نے اصل کہانی بے نقاب کر دی
ابھی تو فیصلوں کی ابتدا ہوئی ہے، ابھی 65 ارب کی کرپشن اور ٹیریان کیس کا فیصلہ آنا ہے، ابھی تو 9 اور 10 مئی کے واقعات کا فیصلہ آنا باقی ہے: جاوید لطیف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سزا کیوں ہوئی؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے اصل کہانی بے نقاب کر کے رکھ دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے کرتوتوں کی وجہ سے آج جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے والاخود سچے مقدمے میں جیل گیا۔ دوسری جانب میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ابھی تو فیصلوں کی ابتدا ہوئی ہے، ابھی 65 ارب کی کرپشن اور ٹیریان کیس کا فیصلہ آنا ہے، ابھی تو 9 اور 10 مئی کے واقعات کا فیصلہ آنا باقی ہے۔