پاکستان
عمران خان کو نیب راولپنڈی کے کونسے سیل میں رکھا جائے گا؟ پتا چل گیا
عمران خان کو گرفتاری کے بعد مشہور زمانہ زرداری سیل میں رکھا گیا ' سابق صدر کو تحریک انصاف کے دور حکومت میں اسی سیل میں رکھا گیا تھا

اسلام آباد (کھوج نیوز ڈیسک، آن لائن)عمران خان کو نیب راولپنڈی کے کونسے سیل میں رکھا جائے گا؟ پتا چل گیا ‘ عمران خان کو گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی کے سابق صدر آصف زرداری کے سیل میں رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کو نیب راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار ی کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی میں مشہور زمانہ زرداری سیل میں رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری تحریک انصاف کے دور حکومت میں اسی سیل میں رکھا گیا تھا۔