پاکستان

عمران خان کو پارٹی عہدہ سے ہٹانے کی خبروں پر الیکشن کمیشن میدان میں آگیا

میڈیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی چلنے والی تمام خبروں کی الیکشن کمیشن سختی سے تردید کرتا ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں پر الیکشن میدان میں آگیا اور بڑا بیان داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی چلنے والی تمام خبروں کی الیکشن کمیشن سختی سے تردید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ تو کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button