پاکستان

عمران خان کو 5 سال تک جیل میں کیوں رکھا جائےگا؟انصار عباسی نےحکومتی پلان بےنقاب کردیا

احسن اقبال نےحکومت کے دل کی بات کردی۔ اُن کا کہنا ہےکہ اگرملک کو معاشی بحران سے نکالنا اور اقتصادی طور پرترقی حاصل کرنی ہےتو عمران خان کو موجودہ حکومت کے پانچ سال کےدوران جیل میں ہی گزارنا پڑیں گے

 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )عمران خان کو 5 سال تک جیل میں کیوں رکھا جائےگا؟انصار عباسی نےحکومتی پلان بےنقاب کردیا۔ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کب تک جیل میں رکھنےکا پلان ہے ؟ اس حوالے سےسینئرصحافی و تجزیہ کارانصارعباسی نےتہلکہ خیزانکشاف کیا ہے ۔ اپنےکالم میں انصارعباسی نےلکھا کہ احسن اقبال نےحکومت کے دل کی بات کردی۔ اُن کا کہنا ہےکہ اگرملک کو معاشی بحران سے نکالنا اور اقتصادی طور پرترقی حاصل کرنی ہےتو عمران خان کو موجودہ حکومت کے پانچ سال کےدوران جیل میں ہی گزارنا پڑیں گے۔ ایک خبر کےمطابق احسن اقبال نےگزشتہ روزلاہورمیں رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمارے پاس آتےہیں اور کہتےہیں کہ اگر پاکستان کو ترقی کرنی ہے تو عمران خان کو پانچ سال کیلئے جیل میں ہی رکھنا پڑے گا۔ اگر عمران خان جیل سے باہر آتے ہیں تو پھر سے دھرنے اور لڑائیاں ہوں گی جس کا پاکستان،موجودہ حالات میں متحمل نہیں ہو سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button